شوبز
2022 میں دنیا سے رخصت ہونے والی معروف شوبز شخصیات
2022 اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے، لیکن جاتے جاتے کئی معروف شخصیات کو بھی اپنے ساتھ لے گیا، اس برس دنیا سے کوچ کر جانے والی شوبز شخصیات میں سب سے پہلی شخصیت معروف ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین تھے جنکا انتقال 9 جون کو ہوا۔ اپنی متنازعہ حرکتوں کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہنے والے عامر لیاقت حسین کی موت بھی پراسرار حالات میں واقع ہوئی، ان کی موت کے حوالے سے حقائق تا حال تحقیق طلب ہیں کیونکہ انکی تیسری اہلیہ دانیہ نے الزام عائد کیا تھا کہ انہیں قتل کیا گیا ہے اور انکا پوسٹ مارٹم کروایا جائے، تاہم ان کی پہلی اہلیہ بشریٰ کی درخواست پر ایسا نہیں ہو پایا اور عامر کی موت کی اصل وجوہات کا پتہ بھی نہیں چل پایا۔