پاکستان
بیٹیوں کی شادی کرنے میں جلدی کیوں نہیں کرنی چاہئے؟

ہمارے معاشرے میں بیٹیوں کی کم عمر میں شادی کے رجحان کی حوصلہ شکنی کرنے اور لڑکوں جیسے انہیں بھی معاشی طور پر بااختیار بنانے کی تگ و دو پر مبنی ڈرامہ سیریل ’’اگر‘‘ ان دنوں بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہے۔ اس ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ حنا الطاف نے بیٹیوں کے والدین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ انہیں معاشی طور پر آزاد ہونا اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہے سکھائیں کیونکہ یہ بہت زیادہ ضروری ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ ’لڑکیوں کی شادیاں اس سوچ کے ساتھ جلدی کر دی جاتی ہیں کہ ان کی خوبصورتی ختم ہو جائے گی، انکے بال سفید ہو جائیں گے، عمر بڑھ جائے گی تو ان سے کون شادی کرے گا؟ لیکن یہ روش درست نہیں ہے اور بہتر یہی ہے کہ بچیوں کو معاشی طور پر آزاد ہونے کے لیے تیار کیا جائے کیونکہ اسی میں ان کی بہتری ہے۔