صنعت و تجارت

منہ کی بدبو ختم کرنے میں دہی مفید قرار

سائنس دانوں نےمنہ سےبدبو  ختم کرنے میں دہی کے استعمال کو مفید قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  منہ سے بدبو آنے کے مسئلے کا ایسا حل تلاش کر لیا  ہے جو عموماً لوگوں کے باورچی خانوں میں موجود ہوتا ہے،اب تک کیے جانے والے متعدد مطالعوں پر کیے جانے والے تجزیے میں معلوم ہوا ہے کہ خمیر شدہ غذاؤں، جیسے کہ دہی، میں ایک پروبائیوٹک بیکٹریا ہوتا ہے جو منہ سے بدبو آنے والے ذمہ دار پلیک کو صاف کر سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق منہ سے آنے والی مستقل بدبو کی بنیادی وجہ سلفیورک مرکبات ہوتے ہیں اور یہ بدبو تب وجود میں آتی ہے جب زبان کی سطح پر موجود بیکٹیریا پروٹینز کو تیزی سے توڑتے ہیں اور اضافی مقدار میں بدبو دار کیمیکل بناتے ہیں،پروبائیوٹکس بیکٹریریا ہمارے جسم میں موجود ایسے مفید بیکٹیریا ہوتے ہیں جو غذا میں موجود اجزاء کو توڑتے ہیں اور ان کو جذب کرتے ہیں اور نقصان دہ بیکٹیریا سے بچاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق منہ سے بدبو آنے کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ماؤتھ واشز، چیونگ گم، دانتوں کی اسکیل اور زبان کا صاف کرانے جیسے طریقے شامل ہیں۔ لیکن یہ طریقے وقتی طور پر تو اس مسئلے سے جان چھڑا سکتے ہیں لیکن بے احتیاطی سے یہ بدبو دوبارہ لوٹ سکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button