شوبز

2022 کا میلہ ’’لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ اور ’’پسوڑی‘‘ نے لوٹ لیا

ال 2022 پاکستانی شوبز انڈسٹری خاص طور پر فلم انڈسٹری کے لیے کافی خوش قسمت ثابت ہوا ہے، جس کے دوران فلم بینوں کی بڑی تعداد ایک لمبے عرصے کے بعد سینمائوں کی طرف لوٹی۔ آئی، لیکن اس میلے کو فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ اور کوک سٹوڈیو کے مشہور گانے ’’پسوڑی‘‘ نے مکمل طور پر لوٹ لیا ہے۔ اس سال فلم نگری میں جہاں فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے اپنے گنڈاسے سے آج تک کی ریلیز ہونی والی پاکستانی فلموں کو بزنس میں پیچھے دھکیل دیا وہیں میوزک کی دنیا میں علی سیٹھی اور شے گل کے گانے ’پسوڑی‘ نے دنیا بھر کے گلوکاروں کو پسوڑی میں ڈال دیا۔

رواں برس پہلی بار گریمی ایوارڈ کسی پاکستانی گلوکارہ کو ملا تو فلمی دنیا کے بڑے میلے کانز میں بھی پاکستان فلم کا چرچا رہا۔ حال ہی میں سرچ انجن گوگل نےاس سال کی سرچ رپورٹ جاری کی جس کے مطابق پاکستانیوں نے سب سے زیادہ جس فلم کو گوگل پر سرچ کیا وہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ تھی لیکن سونے پر سہاگہ یہ تھا کہ پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والے گانوں میں کوک سٹوڈیو کا پسوڑی گانا دوسرے نمبر پر تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button