بین الاقوامی

امریکا میں بدترین برفانی طوفان، 2800 پروازیں منسوخ

بدترین برفانی طوفان کے باعث امریکہ میں کے بڑے حصے میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا، برف باری کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 22 ہوگئی ہے جبکہ ملک بھر میں تقریباً ساڑھے 5 لاکھ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔

نارتھ کیرولائنا اور دیگر ریاستوں کےکچھ شہروں میں بجلی کی طلب بڑھنے پر بلیک آؤٹ ہو چکا ہے، اس کے علاوہ امریکا کی مختلف ریاستوں میں 2800 پروازیں منسوخ اور 6600 سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔رپورٹ کے مطابق اٹلانٹا، شکاگو، ڈینور اور نیویارک کے ائیرپورٹس پر ہزاروں مسافر پھنسے ہوئے ہیں۔ نیویارک برفباری سے سب سے زیادہ متاثر ہے، شہر بفلو میں 2فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے۔ اس کے علاوہ نیویارک کی ایری کاؤنٹی، شہر بفلو میں نیشنل گارڈز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button