پاکستان

بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود لوڈشیڈنگ کا فیصلہ

کومت نے بجلی کی طلب میں کمی کے باوجود موسم سرما میں لوڈشیڈنگ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق لیسکو نے 2 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا ہے اور لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ کمرشل اور گھریلو فیڈرز پر لاگو ہوگا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ایک سے تین کیٹیگری کے فیڈرز پر روزانہ 2 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جائے گی اور لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ صبح 7 سے شام 7 بجے تک ہوگا جبکہ زیادہ نقصان والے فیڈرز پر 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہوگی۔

ذرائع کے مطابق لیسکو میں بجلی کی طلب 2400 میگاواٹ ہے تاہم صنعتی یونٹس کو لوڈشیڈنگ سے اسثنیٰ ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button