شوبز
بھارتی فلم انڈسٹری ری میک فلمیں بنانے کیوں چل پڑی؟
بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک مرتبہ پھر ری میک فلموں کے سیزن کا آغاز ہو گیا ہے، پروڈیوسر آنند پنڈت نے نئی فلموں کی بجائے 2006 اور 2011 میں ریلیز ہونے والی فلموں اومکارا اور دیسی بوائز کے ری میک بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹوئٹر پر پروڈیوسر آنند پنڈت نے دونوں فلموں کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’اومکارا کا ری میک اور دیسی بوائز کے سیکوئل کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے، پاگل پن کی حد تک تفریح کے لیے اپنے آپ کو تیار کرلیں۔ ’اومکارا‘ 2006 میں ریلیز ہونے والی فلم تھی جس کی کاسٹ میں سیف علی خان، اجے دیوگن، ویویک اوبرائے، کرینہ کپور اور بپاشا باسو شامل تھیں۔ ہدایتکار وشال بھردواج کی یہ فلم باکس آفس پر تو ناکام رہی تھی، لیکن اپنی کہانی اور کرداروں کے باعث یہ فلم ابھی تک ناقدین اور مداحوں کو پسند ہے۔