پاکستان
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد میں ہائی الرٹ جاری
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلام آباد میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، شہریوں کو شناختی دستاویزات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کے تحت ریڈ زون سمیت شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے، شہری دوران سفر اپنے ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں۔
پولیس حکام نے کہا کہ شہری ریڈ زون و دیگر جگہوں پر دوران چیکنگ تعاون کریں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق فوری پکار 15 پر اطلاع دیں۔
شہریوں کو یہ یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر میں امن و امان کے قیام کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔