علامہ اقبال شاہ رخ خان کے پسندیدہ شاعر نکل آئے

الی وڈ کے بادشاہ کہلانے والے شاہ رخ خان نے واضح کیا ہے کہ ان کی آنے والی فلم پٹھان کے بائیکاٹ کی کال دینے والوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ ان کی نئی فلم بھی حب الوطنی سے بھرپور ہے۔
شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے اپنی فلم سے متعلق مداحوں کو بتایا۔ سوال و جوابات کے دوران ایک مداح نے ان سے کوئی پسندیدہ شعر سنانے کی فرمائش کی تو انہوں نے پاکستان کے قومی شاعر علامہ اقبال کا شہرہ آفاق شعر لکھ دیا۔ شاہ رخ خان نے علامہ اقبال کے شعر خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے، خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے؟ لکھا۔ سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے مداحوں کو مزاحیہ انداز میں جوابات دیئے اور انہیں مشورہ دیا کہ وہ لازمی طور پر ان کی فلم دیکھیں۔
ایک مداح نے ان سے کہا کہ وہ 25 جنوری کو شادی کر رہے ہیں، کیا شاہ رخ اپنی فلم 26 جنوری کو ریلیز کر سکتے ہیں؟ اس پر اداکار نے انہیں جواب دیا کہ وہ 26 کو شادی کرلیں، اس دن چھٹی بھی ہو گی اور چوں کہ 25 جنوری کو یوم جمہوریہ بھی ہے۔