پاکستان
عمران خان پر حملہ کرنیوالے تربیت یافتہ اور ایک سے زائد تھے
شیر داخلہ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان پر حملہ کرنے والے ملزم کو باقاعدہ تربیت دی گئی تھی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا ملزم نوید تربیت یافتہ حملہ آور ہے اور عمران خان پر حملے کے وقت ایک سے زیادہ شوٹر موجود تھے، کتنے حملہ آور موجود تھے تحقیقات میں جلد سامنے آ جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولی گرافک ٹیسٹ سے سامنے آگیا کہ جو ملزم کہتا رہا اس میں سچائی نہیں، اب تک کی تحقیقات میں ثابت ہو چکا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت عمران خان پر حملہ کیا گیا، پولی گرافک ٹیسٹ کے مطابق ملزم نے کچھ جھوٹ بولے، ملزم سے پوچھا گیا کہ آپ نے تربیت حاصل کی تو ٹیسٹ میں ریٹنگ مائنس میں تھی۔