بین الاقوامی

امریکی سفارتخانے نے عملے کو میریٹ جانے سے کیوں روک دیا؟

حریک طالبان پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات کے بعد اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے اپنے عملے کو ممکنہ حملے کے خدشات کے پیش نظر میریٹ ہوٹل میں جانے سے روک دیا۔

امریکی سفارت خانے نے ویب سائٹ پر جاری سیکیورٹی الرٹ میں بتایا کہ امریکی حکومت اس حوالے سے باخبر ہے کہ کچھ لوگ تعطیلات کے دوران اسلام آباد کے میریٹ ہوٹل میں امریکیوں پر ممکنہ حملہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ امریکی سفارتی خانے نے تمام عملے کو چھٹیوں کی تعطیلات کے دوران اسلام آباد میں غیر ضروری سفر سے بھی روک دیا کیونکہ شہر میں ریڈ الرٹ ہے اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button