اینٹی آکسیڈنٹ سپلیمنٹس متعدد بیماریوں کا سبب قرار
طبی ماہرین نے ایک نئی تحقیق سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ بِیٹاکیروٹین سپلیمنٹس کا تعلق سنجیدہ نوعیت کے مسائل سے ہے جو مہلک ثابت ہوسکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرنل آف دی امیریکن کالج آف کارڈیولوجی میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے 8 لاکھ 83 ہزار627 افراد پر مبنی 884 گزشتہ مطالعوں کے ڈیٹا کا جائزہ لیا،اومیگا فیٹی ایسڈز، میگنیزیئم، زنک سمیت دیگر سپلیمنٹس کے اثرات کا جب تجزیہ کیا گیا تو محققین کو معلوم ہوا کہ مصنوعی سپلیمنٹ جو اینٹی آکسیڈنٹ بِیٹا کیروٹین سے بنائے گئے تھے ان کے سبب قلبی مرض سے اور کسی بھی سبب ہونے والی موت کے خطرات زیادہ تھے۔
رپورٹس کے مطابق ماہرِ غذا جونا برڈوز کے مطابق تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ اچھی غذا، جیسے کہ اومیگا-3 فیٹی ایسڈز اور فولیٹ جیسے مغذی، کے لیے جانے کی کتنی اہمیت ہے۔ تحقیق میں معلوم ہوا کہ سپلیمنٹ میں ان دو مغذیوں کی موجودگی قلبی مرض کے وقوعات کے خطرات کو روکنے میں مدد کرتا ہے۔