شوبز
بے وفا شوہروں کیخلاف بولڈ ویب سیریز چڑیلز کی واپسی
بے وفا شوہر سے انتقام لینے والی بیویوں کی کہانی پر مبنی پاکستان کی پہلی بولڈ اور کامیاب ترین ویب سیریز ‘چڑیلز’ کا دوسرا سیزن تیاری کے مراحل میں ہے اور جلد ریلیز ہو جائے گا۔ سال 2020 میں ریلیز ہونے والی مقبول ترین ویب سیریز ’چڑیلز‘ کی مرکزی اداکارہ ثروت گیلانی نے کہا ہے کہ ویب سیریز کا دوسرا سیزن پہلے سے بھی بہتر ہوگا اور لوگوں کو اس میں مزید نئی چیزیں دیکھنے کو ملیں گی۔ ’چڑیلز‘ کے پہلے سیزن کو 11 اگست 2020 کو ’زی فائیو‘ پر ریلیز کیا گیا تھا جسے کافی لوگوں نے پسند کیا، اسے پاکستان کی پہلی بولڈ ویب سیریز بھی قرار دیا گیا تھا۔ ’چڑیلز‘ کی کہانی شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چار خواتین کے گرد گھومتی ہے جو سیریز میں اپنی جیسی دوسری خواتین کی زندگی بچانے کے لیے اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال دیتی ہیں۔