پاکستان

تیسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو ریحام کا منہ توڑ جواب

عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے اپنی تیسری شادی پر تنقید کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور انہوں نے شرعی طریقے سے شادی کی ہے، لہٰذا اگر اس سے کسی کو تکلیف ہے تو مجھے اس کی کوئی پروا نہیں۔

شادی کے بعد ایک ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے بتایا کہ ان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ کا تعلق اردو سپیکنگ فیملی سے ہے او روہ کراچی کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میری شادی سادگی سے ہوئی  کیوں کہ ہم دونوں کی خواہش تھی کہ اس عمل کو سادگی اور آسانی سے مکمل کیا جائے، انکا کہنا تھا کہ شادی کو مشکل نہیں بنایا چاہیئے۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ ان  کےشوہر مرزا بلال بیگ  کافی عرصے سے امریکا میں مقیم ہیں۔ بلال سے اپنی پہلی ملاقات بارے انہوں نے بتایا کہ وہ امریکا  کے دورے کے دوران ملے، اس ملاقات میں انہیں لگا کہ بلال اور ان میں بہت سی چیزیں مشترکہ ہیں، باقی اللہ کی مرضی تھی کیوں وہی جانتا ہے کہ کب اور کیسے کچھ ہونا ہوتا ہے‘۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button