صنعت و تجارت

جلد سے ہی ہیموگلوبن کی پیمائش کرنیوالی پٹی تیار

طبی ماہرین نے ایک برقی پٹی بنائی ہے جو جلد کی کئی تہوں سے گزر کر اندر خون میں ہیموگلوبن کی پیمائش کے ساتھ ساتھ رسولیوں، اعضا کی کارکردگی اور اندرونی خون کے رساؤ سے بھی آگاہ کرسکتی ہے،اس میں سب سے اہم شے فوٹواکاسٹک سینسر ہے جو ڈاکٹروں کو جان لیوا کیفیات سے بھی آگاہ کرسکتا ہے تاہم ہیموگلوبن کی پیمائش بھی اپنی جگہ اہمیت رکھتی ہے۔

غیر ملکی میڈ رپورٹس کے مطابق کیلفیورنیا سان ڈیاگو   ہونیورسٹی کے ماہرین نے اسے بنایا ہے اور ان کے مطابق بدن میں ہیموگلوبن کی پیمائش کئی بیماریوں میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ اس طرح ڈاکٹر بروقت آگاہ ہوکر اہم طبی فیصلے کرسکیں گے۔ پروفیسر شینگ زو اور ان کے ساتھیوں نے اسے ڈیزائن کیا ہے،کینسر ہو یا امراضِ قلب، ان سب میں خون کا عمل دخل ہوتا ہے۔ بسااوقات خون جمع ہوکر لوتھڑے بنانے لگتا ہے، دماغ میں خون جمع ہونے سے جان بھی جاسکتی ہے۔ اسی لیے کسی مسلسل نظام کی وجہ سے مریضوں اور خطرے میں گھرے افراد کی بروقت نگرانی بھی کی جاسکتی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button