پاکستان

حکومت نےزرعی صارفین کیلئے بجلی 3.60 روپےفی یونٹ سستی کر دی

زرعی صارفین کے لیے اچھی خبر ہے کہ وفاقی حکومت کی سبسڈی سے ان کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کردی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق زرعی صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے،نیپرا نے وزارت توانائی کی درخواست پر زرعی صارفین کے لیے بنیادی ٹیرف 16 روپے 60 پیسے سے کم کرکے 13 روپے فی یونٹ کردیا ہے، جس کے نتیجے میں زرعی صارفین کو مجموعی طور پر 28 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

وفاقی حکومت کی سبسڈی سے جاری کی گئی سہولت کا اطلاق ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک کے زرعی صارفین پر بھی ہوگا جب کہ قیمت میں کمی کا اطلاق نومبر 2022ء کے بلوں سے ہوگا وفاقی حکومت یہ پیسے سبسڈی کی مد میں ادا کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button