بین الاقوامی
چین میں کرونا وائرس کے نئے ویرئینٹ کے پاکستان منتقل ہونے کا خطرہ
چین میں کرونا وائرس کے نئے ویرئینٹ کے سینکڑوں کیسز سامنے کے بعد ان کے پاکستان منتقل ہونے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق چین کے ایک محکمہ صحت کے اہلکار نے کہا ہے کہ صرف ایک شہر میں روزانہ کی بنیاد پر 5 لاکھ کرونا کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں۔رپورٹس کے مطابق چین کے کئی شہروں میں کرونا کیسز کے اعداد و شمار میں سرکاری سطح پر ردو بدل کیا جا رہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق چین میں اسی ماہ کرونا پابندیوں کو تقریباً ختم کر دیا گیا ہے جس کے بعد کیسز بڑھنا شروع ہو گئے ہیں، چین میں اگلے برس کرونا سے 10 لاکھ سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت بھی چین میں کرونا کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرچکا ہے۔