شوبز

کامیڈین علی گل پیر نے اپنی ڈاکٹر دوست سے شادی رچا لی

معروف گلوکار اور کامیڈین علی گل پیر نے بھی بالآخر کرسمس کے موقع اپنی پرانی ڈاکٹر دوست عظیمہ کیساتھ شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔ ’وڈیرے کا بیٹا اور تاڑو ماڑو‘ جیسے گانوں سے شہرت حاصل کرنے والے علی گل پیر نے انسٹاگرام پر دلہن کے ہمراہ تصاویر شیئر کرکے اپنے نکاح کی تصدیق کی۔ انہوں نے شادی کی پوسٹ میں دلہن کو مخاطب ہوتے ہوئے دلچسپ کیپشن لکھا کہ اب ان کی بیوی ہمیشہ کے لیے انکے ساتھ پھنس کر رہ گئی ہیں اور وہ بدلے میں انہیں ڈھیر سارا پیار اور خوشیاں دے کر انکی زندگی کو حسین بنا دیں گے۔ یاد رہے کہ علی پیر گل کے بچپن میں ان  کی والدہ اور ان کے والد میں  علیحدگی ہوگئی تھی اور انہیں والدہ نے پالا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button