شوبز

’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کن بھارتی شہروں میں ریلیز ہو رہی ہے؟

پاکستان سمیت دنیا بھر میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی فلم ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ کو اب بھارت میں ریلیز کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں، فلم کو نئی دہلی کے ساتھ بھارتی پنجاب کے ساتھ سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرٹینمنٹ کمپنی اور ملٹی پلیکس چین ‘آئی ناکس لیژر’ کی جانب سے “پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ 39 دسمبر کو بھارت میں ریلیز کی جائے گی۔ یاد رہے کہ تقریباً 10 برس بعد بھارت میں کوئی پاکستانی فلم ریلیز کی جا رہی ہے۔

مذکورہ انٹرٹینمنٹ کمپنی کے چیف پروگرامنگ افسر رجیندر سنگھ جیالا نے بھارت کی سرکاری خبر رساں ادارے ‘پریس ٹرسٹ آف انڈیا’ کو بتایا کہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ریاست پنجاب سمیت دہلی کے ان سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جہاں پنجابی زبان بولنے والے افراد ہوں گے۔ اس کے علاوہ بھارت کی ملٹی پلیکس سنیما چین پی وی آر سنیماز نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پاکستانی فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ کی ریلیز کا اعلان کیا تھا بعد ازاں انہوں نے یہ پوسٹ انسٹاگرام سے ڈیلیٹ کر دی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button