بین الاقوامی

روس میں سوائن فلو کی واپسی پر ڈبلیو ایچ او کا الرٹ جاری

اضی میںدنیا میں 12000 افراد کو اپنا شکار بنانے والا وائرس دوبارہ سامنے آیا ہے جو ملک کے طول وعرض میں موجود ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں انسانی حقوق کے تحفظ اور نگرانی کی وفاقی سروس کی رپورٹ  کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ سوائن فلو وائرس ہے جس کا تکنیکی نام ایچ ون این ون ہے جو نومبر کے اختتام پر ہی سامنے آنا شروع ہوگیا تھا۔ دوسری جانب کچھ روز قبل اقوامِ متحدہ کے تحت عالمی ادارہ برائے صحت (ڈبلیو ایچ او) نے یورپ اور اطراف کے ممالک میں تہرے وائرس کے حملے بھی خبردار کیا تھا۔

امریکہ کے سینٹرفارڈیزیزکنٹرول( سی ڈی سی) کے مطابق اپریل 2009 سے 10 اپریل 2010 تک پوری دنیا میں سوائن فلو کے چھ کروڑ سے زائد کیس ہوئے تھے جن میں سے پونے تین لاکھ افراد کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ 12496 افراد لقمہ اجل بنے تھے۔جبکہ روسی تنظیموں کے مطابق انفلوئنزا ون وائرس کی یہ عام قسم ہے جو پورے روس میں دیکھی گئ ہے اور دوسری جانب عالمی ادارہ برائے صحت نے کہا ہے کہ اب موسمیاتی فلو کا ایک لازمی حصہ بنتا جارہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button