محمود خان اچکزئی کے خلاف بغاوت کے بعد پارٹی تقسیم
پشتون قوم پرست جماعت پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے خلاف بغاوت کے بعد انکی جماعت دو دھڑوں میں واضح طور پر تقسیم ہو گئی ہے۔ محمود خان اچکزئی کے مد مقابل باغی گروپ نے پچھلے برس پراسرار حالات میں انتقال کر جانے والے پارٹی کے مرحوم رہنماء سابق سینیٹر عثمان خان کاکڑ کے 28 سالہ بیٹے خوشحال خان کاکڑ کو پارٹی کا نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔ سابق جنرل سیکریٹری مختیار خان یوسفزئی کو پارٹی کا شریک چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔محمود خان اچکزئی کی جانب سے مبینہ طور پر پارٹی کے آئین کی خلاف ورزی اور پالیسی کی مخالفت کرنے پر انہیں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔سابق سینیٹر رضا محمد رضا سینئر ڈپٹی چیئرمین اور خورشید کاکا جی سیکریٹری جنرل جبکہ رکن بلوچستان اسمبلی نصر اللہ زیرے پارٹی کے نئے صوبائی صدر اور فقیر خوشحال صوبائی سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔