پاکستان

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اپنی ہی پارٹی کے ارکان پرپیسے لینے کا الزام

زیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے اپنی ہی جماعت پی ٹی آئی کے اراکین پر عدم اعتماد کیلیے پیسے لینے کا الزام عائد کردیا۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق آزادکشمیر میں تحریک عدم اعتماد کی بازگشت پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے انکشاف کرتے ہوئے اپنی ہی جماعت کے ایم ایل ایز (اراکین اسمبلی) پر اپوزیشن کی جانب سے پیسے لینے کا الزام عائد کیا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا میرے خلاف جانے والے ممبران کو اپوزیشن کیا دے گی؟ ممبران اسمبلی کیلئے ہم نے سب کچھ کھول دیا تھا، میں ارکان کو ترقیاتی منصوبوں کیلیے بے تحاشا پیسے دیتا رہا لیکن دوسرے کیا دے سکتے ہیں؟ دوسرے لوگ تو لوگوں سے دیسی مرغی کھاتے ہیں، وہ انکو کیا دیں گے؟

سردارتنویر الیاس  نے اپنے اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو عقل ہونی چاہیے اور انہیں اپنے دوست و دشمن کی سمجھ ہونی چاہیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button