2022 میں سب سے ذیادہ وائرل ہونیوالی شوبز خبریں

’کوک سٹوڈیو سیزن 14‘ میں علی سیٹھی کے ساتھ گائے گے گانے ’پسوڑی‘ سے شہرت حاصل کرنے والی گلوکارہ شے گل کی تصویر کو میوزک سٹریمنگ ویب سائٹ ’سپاٹی فائے‘ نے نیویارک کے معروف ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کردیا ہے۔ یاد رہے کہ 24 سالہ شے گل لاہور سے ہیں جنہوں نے اپنی ہاسٹل کی دوست کے ہمراہ گلوکاری کا آغاز کیا تھا لیکن پسوڑی گانا ہٹ ہونے کے بعد وہ اب وہ معروف گلوکارہ بن چکی ہیں۔
شے گل سے قبل سپاٹی فائے آٹھ پاکستانی خواتین سنگرز کی تصاویر بھی ٹائمز سکوائر پر آویزاں کر چکی ہے۔ سپاٹی فائے نے مارچ 2022 سے ’اکوئل پاکستان‘ نامی پراجیکٹ کا آغاز کیا تھا، جس کے تحت ہر ماہ ایک پاکستانی گلوکارہ کی تصویر کو ٹائمز سکوائر پر آویزاں کیا جا رہا ہے۔ ’اکوئل پاکستان‘ نامی منصوبے کے تحت شے گل کی تصویر کو دسمبر کے مہینے میں ٹائمز اسکوائر پر آویزاں کیا گیا۔ شے گل سال 2022 کی آخری گلوکارہ بنیں، جن کی تصویر کو امریکی سینٹر کے بل بورڈز پر آویزاں کیا گیا۔ شے گل سے قبل گزشتہ ماہ نومبر کو گلوکارہ نتاشا نورانی کی تصویر کو ٹائمز سکوائر پر آویزاں کیا گیا تھا۔ منصوبے کے تحت اکتوبر میں حجابی گلوکارہ ایوا بی کی تصویر کو ٹائمز سکوائر پر آویزاں کیا گیا تھا۔ اسی پراجیکٹ کے تحت ستمبر میں گلوکارہ مومنہ مستحسن کی تصویر کو ٹائمز سکوائر پر آویزاں کیا گیا تھا۔
خبروں کی دنیا میں انٹرٹینمنٹ اور تفریح کی خبریں ہمیشہ ناظرین کی توجہ کا مرکز رہتی ہیں، 2022 کے دوران لائف اینڈ سٹائل ڈیسک نے دنیا بھر کی شوبز انڈسٹر