اداکارہ صوفیہ مرزا پیسے لے کر ڈانس کیے بغیر غائب ہو گئیں
معروف اداکارہ اور ماڈل صوفیہ مرزا پر شادی کی محفل میں رقص کے لیے لاکھوں روپے بٹور کر غائب ہو جانے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سکھر کے مقامی رہائشی ثنا اللہ مہیسر نے صوفیہ مرزا، مریم مرزا اور ان کی منیجر مائرہ خرم پر فراڈ کا کیس درج کروایا ہے۔ کیس کی تفتیش کے لیے آئی جی سندھ سے اجازت ملنے پر سکھر پولیس کی ٹیم ایک اے ایس آئی کی قیادت میں پنجاب روانہ ہوگی، دو لیڈی کانسٹیبلز بھی ٹیم کا حصہ ہونگی۔ مقدمے کی ایف آئی آر کے مطابق ثنااللہ مہیسر کا مؤقف ہے کہ صوفیہ مرزا نے شادی پر ایک رات رقص کے لیے 15 لاکھ روپے طلب کئے تھے، چنانچہ اسے 10 لاکھ روپے ایڈوانس دیے گئے، مدعی کا کہنا ہے کہ اس نے سوشل میڈیا پر صوفیہ اور مریم مرزا کی ڈانس پرفارمنس دیکھ کر انھیں بُک کیا تھا، اسکا کہنا یے کہ ایڈوانس رقم کی ادائیگی کے گواہ بھی موجود ہیں۔ مگر اس کے باوجود شادی والے دن صوفیہ مرزا کا گروپ ڈانس کرنے نہیں پہنچا اور نہ ہی فون کرنے پر کالز کا جواب دیا گیا۔