پاکستان

شہزادہ ہیری کا ولیم کے ہاتھوں خود پر تشدد کا انکشاف

لیڈی ڈیانا اور شہزادہ چارلس کے چھوٹے بیٹے شہزادہ ہیری نے اپنی سوانح عمری میں منشیات استعمال کرنے کا اعتراف کرنے کے علاوہ یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ ان کے بڑے بھائی ولیم نے ان پر بہیمانہ تشدد کر کے انہیں زخمی کر دیا تھا۔ شہزادہ ہیری کی سوانح عمری ’سپیئر‘ کے قبل از وقت سپین میں ریلیز ہو جانے کے بعد کتاب میں شاہی خاندان بارے سننسی خیز دعوے میڈیا میں چھائے ہوئے ہیں۔ کتاب میں شہزادہ ہیری نے شاہی خاندان کے اندر شکایات اور تلخیوں کے ذکر کے علاوہ اپنی ماضی کی زندگی سے منسلک جو دعوے کیے ہیں ان میں 25 طالبان جنگجووٴ کو مارنا بھی شامل ہے۔

شہزادہ ہیری کی طرف سے سب سے زیادہ حیرت انگیز دعوئوں میں سے ایک، سب سے پہلے گارڈین اخبار کی طرف سے رپورٹ کیا گیا تھا کہ ’ان کے بھائی نے ان پر جسمانی طور پر حملہ کیا تھا۔‘ کنسنگٹن پیلس اور بکنگھم پیلس دونوں نے کہا ہے کہ وہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔ کتاب میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم نے اپنے والد پر زور دیا تھا کہ وہ کمیلا سے شادی نہ کریں۔ اس کتاب میں ہیری نے بھائی کے ساتھ جھگڑوں میں ہاتھا پائی تک ہونے کی تفصیلات اور منشیات لینے کے  تجربات کے بارے میں بھی بتایا ہے۔کتاب میں ہیری کے تمام دعوئوں میں غم، شکایت اور الزام تراشی کا لہجہ موجود ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button