پاکستان نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
پاکستان نے پہلے ون ڈے میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر 3 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ گرین شرٹس نے کیویز کی جانب سے 256 رنز کا ہدف 49 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان حاصل کرلیا اور یوں 6 وکٹوں سے شکست دی۔
کراچی میں کھیلے گئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج پہلے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔نیوزلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز ڈیون کونوے اور فن ایلن نے کیا تاہم پہلے ہی اوور میں کونوے نسیم کا شکار بنے۔
کیویز کی جانب سے مائیکل بریس ویل، لیتھم، فلپس اور کپتان کین ولیمسن نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں تاہم پاکستانی بولرز میچ میں حاوی رہے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنائے۔ کیویز کی جانب سے مائیکل بریس ویل 43، لیتھم 42، فلپس 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
گرین شرٹس کی جانب سے نسیم شاہ نے شاندار بولنگ کی اور 57 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آج ڈیبیو کرنے والے اسامہ میر نے 2، محمد وسیم اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔