پاکستان

جنیوا کانفرنس میں 9 ارب ڈالر کی رقم ملنا غیبی امداد سے کم نہیں

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں 9 ارب ڈالر سے زائد رقم ملنا غیبی امداد سے کم نہیں، اتنی بڑی رقم کا پاکستان کو ملنا موجودہ اتحادی حکومت پر دنیا کے اعتماد کا اظہار ہے۔

شہباز شریف نے جنیوا کانفرنس کی کامیابی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کا شکرہے جس نے پاکستان اور مصیبت زدہ عوام کے لیے بہتری کی راہ کھولی، 9 ارب ڈالر سے زائد رقم سیلاب متاثرین اور پاکستان کی بحالی کے لیے غیبی امداد سے کم نہیں، اتنی بڑی رقم کا پاکستان کو ملنا موجودہ اتحادی حکومت پر دنیا کے اعتماد کا مظہر ہے، یہ اکائیوں اور بائیس کروڑ عوام کے اتحاد کی کامیابی ہے، یہ پاکستان کے ٹیم ورک کی کامیابی ہے، وفاق اور اکائیوں کے اسی ٹیم ورک اور قومی جذبے سے پاکستان اور عوام کو مشکلات کی دلدل سے نکالیں گے، اس امانت کو دیانت داری، شفافیت اور تھرڈ پارٹی آڈٹ سے حق داروں تک پہنچائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button