پاکستان

خانیوال میں ISIافسروں کو شہید کرنیوالے دہشتگردوں کی شناخت

صوبہ پنجاب کے علاقے خانیوال میں حساس ادارے کے افسران کے قتل میں ملوث دہشت گرد کی شناخت ہوگئی۔

باخبرانٹیلی جنس ذرائع سے ملنے والی اطلاع مطابق خانیوال میں فائرنگ سے شہید ہونے والے آئی ایس آئی کے افسران کے قتل میں ملوث حملہ آور کی شناخت عمر خان ولد اکرم خان ہے، حملہ آور چک نمبر 32/3910 کا رہائشی اور بھیس بدلنے کا ماہر ہے۔ انٹیلی جنس حکام کی تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ عمر خان اس سے قبل کئی وارداتیں بھیس بدل کر کرچکا ہے۔

ذرائع کے مطابق انٹیلی جنس اداروں نے دہشت گرد کی تصاویر اور دیگر تفصیلات پولیس کو فراہم کردیں جبکہ داخلی اور خارجی ناکوں پر بھی اہلکاروں کو اس حوالے سے معلومات دے دی گئیں ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ساہیوال میں شہید ہونے والے آئی ایس آئی کے شہید ڈائریکٹر نوید صادق کو ہلال شجاعت اور شہید انسپیکٹر ناصر عباس کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button