صحت و سائنسصنعت و تجارت

ورزش کرنیوالوں کیلئے باقاعدگی سے بادام کھانا مفید قرار

طبی ماہرین نے ایک نئی تحقیق سے متعلق بتایا ہے کہ  ورزش کرنے والوں کا باقاعدگی سے بادام کھانا انتہائی مفید ہوتا ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرنٹیئرز ان نیوٹریشن نامی جرنل میں شائع ہونے والی ایک تحقیق یہ بتایا گیا کہ مطالعے میں شریک مرد و خواتین جنہوں نے ایک مہینے تک 57 گرام بادام روزانہ کھائے، ان کے خون میں ورزش کے فوری بعد زیادہ مقدار میں 12,13-dihydroxy-9Z-octadecenoic ایسڈ نامی مفید چکنائی پائی گئی،یہ مالیکیول جس کو آکسیلِپِن(آکسیڈائزڈ فیٹ) کہا جاتا ہے لائنولیئک ایسڈ سے بنتا ہے اور اس کے میٹابولک صحت اور توانائی پر مفید اثرات ہوتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق تحقیق کے مصنف اور شمالی کیرولائنا کی ایپالیشن اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر ڈیوڈ سی نیئمن کا کہنا تھا کہ تحقیق میں دیکھا گیا کہ وہ رضاکار جنہوں نے ہفتے کے آخری دن شدید نوعیت کی ورزش کرنے سے قبل ایک مہینے تک روزانہ 57 گرام بادام کھائے ان کے خون میں ورزش کرنے کے فوری بعد 12,13-DiHOME نامی مفید چکنائی بادام نہ کھانے والوں کی نسبت زیادہ مقدار میں تھی، ان افراد نے یہ بھی بتایا کہ ان کو بادام نہ کھانے والے افراد کی نسبت ورزش کی تھکان کم محسوس ہوئی اور ان کے پٹھوں کو کم نقصان پہنچا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button