پاکستان
پرویز الٰہی کی دو بہوویں اور بیٹے ریکارڈ سمیت ایف آئی اےطلب
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خاندان کے افرادبینک اکاؤنٹس میں بھاری رقوم کی منتقلی اور اثاثوں میں اضافے کے سبب ایف آئی اے کے ریڈار پر آگئے۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کی دو بہووں اور بیٹے کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا۔
راسخ الہٰی، ان کی اہلیہ زہرہ الہیٰ اور مونس الہٰی کی اہلیہ تحریم الہیٰ کو 2016 سے 2021 کے درمیان ہونے والی مشکوک بینک ٹرانزیکشنز پر طلب کیا گیا- تینوں افراد کے اکاؤنٹس سے بھاری رقوم پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر اقبال بھٹی کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئیں۔