کھیل و کھلاڑی

پہلا ون ڈے:نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری

ون سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف بیٹنگ جاری ہے اور نیوزی لینڈ کی ایک رن پر پہلی وکٹ گر گئی ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے پہلے اوور کی آخری گیند پر ڈیون کانوے کو بولڈ کرکے پویلین کی راہ دکھائی۔

قبل ازیں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم میں لیگ اسپنر اسامہ میر نے ون ڈے میں ڈیبیو کیا، ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے اسامہ میر کو ون ڈے کیپ پیش کی۔ مڈل آرڈر بیٹر حارث سہیل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔نائب کپتان بنائے جانے والے شان مسعود نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان ٹیم میں شامل نہیں۔ کپتان، ہیڈ کوچ اور سلیکشن کمیٹی نے شان مسعود کو میچ نہ کھلانے کا فیصلہ کیا۔

خیال رہے دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز ڈرا ہوگئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button