صحت و سائنسصنعت و تجارت

20 ادویات کی قیمتوں میں 30 فیصد تک کمی کی منظوری

قومی وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ  مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے،ہ بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 54 نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے، یہ نئی ادویات کینسر اور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی، حکومت عوام کو ریلیف دینے کے لیے مؤثر اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے، کابینہ نے20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی، زیادہ تر ادویات کی قیمتوں میں کمی 30 فیصد تک کی گئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button