بین الاقوامی
افغان حکومت کا بیوٹی پارلر اور خواتین کی دکانیں بند کرنے کاحکم
فغانستان کی طالبان حکومت نے بیوٹی پارلرز اور خواتین دکان داروں کو دکانیں بند کرنے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے افغانستان میں خواتین کو بیوٹی سیلون بند کرنے کے لیے 10 روز کی مہلت دی ہے۔ تجارتی مراکز میں خواتین اور لڑکیوں کے کام کرنے پربھی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل طالبان لڑکیوں کی یونیورسٹیوں میں تعلیم پر، پارکس میں خواتین کے جانے پر بھی پابندی لگا چکے ہیں۔ طالبان حکومت کو خواتین کی تعلیم اور کام پر پابندیاں عائد کرنے پرعالمی برادری کی سخت تنقید کا سامنا ہے۔