شوبز

خواتین کے ٹائٹ لباس سے بہروز سبزواری کو کیا تکلیف ہے؟

ینئر اداکار جاوید شیخ کی صاحبزادی اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ اگر ان کے پھوپھا بہروز سبزواری نے خواتین کے ٹائٹ لباس پہننے پر تنقید کی ہے تو اس میں ان کا کیا قصور ہے۔ اگر خواتین کے لباس سے متعلق انہوں نے کوئی غلط بات کی ہے تو اسکا جواب بھی ان سے ہی لیا جائے۔ یاد ر ہے کہ بہروز سبزواری نے دسمبر 2022 میں ایک شو میں خواتین کے لباس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی مرد حضرات کی آنکھوں کے اندر ریڈار لگے ہوتے ہیں اور وہ برقع میں جاتی ہوئی خواتین کو بھی گھورتے ہوئے ان کے اندر تک گھس جاتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر شخص کے پاس گاڑی نہیں ہے، اس لیے موٹر سائیکلیں بہت ہیں اور اس میں کوئی برائی کی بات بھی نہیں۔ تاہم ساتھ ہی انہوں نے کہا تھا کہ موٹر سائیکل کے پیچھے بیٹھی خواتین مناسب لباس نہیں پہن کر بیٹھتیں جو کہ غلط بات ہے۔ بہروز سبزواری نے کہا تھا کہ کچھ خواتین ایسا لباس پہنتی ہیں جو بہت ٹائٹ ہوتا ہے اور ان کے جسم کے خدوخال ظاہر ہورہے ہوتے ہیں۔

ان کی اس بات پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔ حال ہی میں اداکارہ مومل شیخ ایکسپریس ٹی وی کے شو ’دی ٹاک ٹاک شو‘ میں شریک ہوئیں، جہاں میزبان نے ان سے بہروز سبزواری کی بات سے متعلق پوچھا۔

مومل شیخ نے کہا کہ ممکن ہے کہ جس وقت بہروز سبزواری نے پوڈکاسٹ میں یہ بات کہی، اس سے کچھ وقت پہلے انہوں نے کوئی ایسا منظر دیکھا ہو۔ اداکارہ نے کہا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ انہوں نے کبھی ایسی کوئی چیز دیکھی ہو اور بہروز سبزواری کے ذہن میں وہ بات رہ گئی  جو انہوں نے کہہ دی۔ مومل شیخ کے مطابق چوں کہ شوز میں کوئی بھی شخص ڈراموں کے سکرپٹ کی طرح تول کر نہیں بولتا، اس لیے ممکن ہے کہ بہروز سبزواری کے ذہن میں ایسی کوئی بات رہ گئی ہو، جس کا اظہار انہوں نے کردیا۔ اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کو اِدھر اُدھر کی باتوں کو ایک دوسرے سے نہیں جوڑنا چاہئے اور یہ کہ جس شخص نے جو بات کہی ہو اس متعلق اسی سے ہی پوچھا جانا چاہئے۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ بہروز سبزواری نے خواتین کے لباس سے متعلق جو بات کہی، اس کا جواب بھی ان ہی سے لیا جائے، انہیں کیوں جوابدہ ٹھہرایا جا رہا ہے؟

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button