کھیل و کھلاڑی

دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو79 رنز سے شکست

دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 79 رنز سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم مہمان نیوز لینڈ کی ٹیم کے262 رنز کے ہدف کے تعاقب 43 اوورزمیں 182 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان بابر اعظم 79 رنز بناکر نمایاں رہے، محمد رضوان 28 ، آغا سلمان 25 ، حارث سہیل 10 ،اسامہ میر 12 ، محمد وسیم 10 ، امام الحق 6 اور محمد نواز نے 3 رنز بنائے،  فخرزمان اور حارث رؤف صفر پر آؤٹ ہوئے۔

مہمان نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤٹھی اور اش سودھی نے 2،2 جبکہ فرگوسن،سینٹنر، بریسویل اور فلپس نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

مہمان نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ابتدا میں کیوی اوپنر فن ایلن جلد وکٹ گنوا بیٹھے تاہم کین ولیمسن اور ڈیون کانوے میں 181 رنز کی پارٹنرشپ قائم کرکے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مستحکم کردی۔فن ایلن ایک، ڈیرل مچل 5، ڈیون کانوے نے 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 101 رنز بنائے جبکہ کپتان کین ولیمسن 85 رنز بناکر آپٹ ہوئے۔

کیویز کی ٹیم 49.5 اوورز میں 261 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی، کانوے 101 اور کین ولیمسن 85 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ قومی ٹیم کے بولر محمد نواز نے چار، نسیم شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حارث رؤف اور اسامہ میر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button