پی سی بی نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کی پنشن میں اضافہ کردیا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کیلئے پنشن کی رقم میں اضافہ کردیا۔
پی سی بی کی ویلفیئر پالیسی کو سال 2019 میں آخری بار اَپ ڈیٹ کیا گیا تھا تاہم مہنگائی کی موجودہ سطح کو دیکھتے ہوئے کھلاڑیوں کی پینشن میں اضافہ کیا گیا ہے،پنشن وصول کرنے والوں کی فہرست میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران خان اور سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا سمیت 24 کھلاڑی شامل ہیں جنہیں ماہانہ 1 لاکھ 54 ہزار روپے ملیں گے، سات پلئیرز کو 1 لاکھ 48 ہزار جبکہ 32 دیگر کھلاڑیوں کو 1 لاکھ 32 ہزار ادا کیے جائیں گے۔
قبل ازیں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے پنشن لینے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی تھی جس کو نجم سیٹھی نے منظور کرلیا تھا، سابق کرکٹر کو رواں سال فروری میں پنشن کی ادائیگی شروع ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ پی سی بی 60 سال سے اوپر والے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو پینشن دے رہا ہے، رمیز راجا جب کرکٹ بورڈ کے سربراہ تھے تو انہوں نے پنشن میں فی کس ایک لاکھ روپے کا اضافہ کیا تھا۔
پنشن کیٹگری کی اے لسٹ میں شامل کھلاڑیوں کو 54 ہزار روپے سے 1 ایک لاکھ 54 ہزار،لسٹ بی کے پلئیرز کو 48 سے 1 لاکھ 48 ہزار جبکہ لسٹ سی کے کرکٹرز کو 42 ہزار سے 1 لاکھ 42 روپے ماہانہ پنشن دی جائے گی۔