شوبز

کیا پاکستانی اداکارہ کا شاہ رخ کے بیٹے سے چکر ہے؟

اکستانی ماڈل اور اداکارہ سعدیہ خان اور بالی وڈ کنگ کہلانے والے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے مابین افیئر کی خبروں کے بعد سعدیہ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکے آریان خان سے ایسے ویسے تعلقات نہیں ہیں۔  سعدیہ خان اور آریان خان کی تصویر رواں ماہ جنوری کے آغاز میں سال نو کے موقع پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد انکے تعلقات کی افواہیں گرم ہوگئی تھیں۔ ان کی وائرل ہونے والی تصویر میں پاکستانی اداکارہ کو شاہ رخ خان کے بیٹے کے ہمراہ خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا تھا۔ سعدیہ خان نے آریان خان کے ہمراہ تصویر انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔ یہ تصویر وائرل ہونے کے بعد سعدیہ خان اور آریان خان کے درمیان رومانوی تعلقات کی چہ مگوئیاں شروع ہوئیں اور سوشل میڈیا پر لوگوں نے ان کی تصویر پر کمنٹس کیے کہ دونوں ’ڈیٹ‘ کر رہے ہیں۔

ایسی افواہوں کے بعد سعدیہ خان نے آریان خان کے ہمراہ وہی تصویر انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کرتے ہوئے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو ان کے شاہ رخ خان کے بیٹے سے تعلقات ہیں اور نہ ہی انہوں نے کوئی رومانوی ملاقات کی، وہ ایک دوسرے کو ’ڈیٹ‘ نہیں کر رہے۔ اس حوالے سے عرب اخبار ’خلیج ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعدیہ خان کی تصویر وائرل ہونے کے بعد آریان خان کے ساتھ ان کے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہوئیں، جس پر اداکارہ نے اخبار کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایسی افواہوں پر اظہار افسوس کیا۔ اداکارہ نے اخبار کو بتایا کہ ان کے اور آریان خان کے درمیان اس طرح کے کوئی تعلقات نہیں، ایسی افواہیں پھیلانے والے افراد کو شرم آنی چاہئے۔ سعدیہ خان نے بتایا کہ انہوں نے اور آریان خان نے سال نو کے موقع پر دبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں ایک ساتھ تصویر کھچوائی تھی۔ اداکارہ کے مطابق اس تقریب میں دیگر خواتین نے بھی آریان کے ساتھ تصاویر بنوائی تھیں، جنہوں نے ان کے ساتھ تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا تھا، اسی طرح انہوں نے بھی شاہ رخ خان کے بیٹے کے ساتھ تصویر بنوائی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button