نیوزی لینڈ نے پاکستان کوشکست دیکرون ڈے سیریزجیت لی
نیوزی لینڈ نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو2 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔
کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے 281 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کیا۔
مہمان نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 42 گیندوں پر 63 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کپتان کین ولیمسن 53 اور ڈیوون کانوے 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈیرل مچل 31 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
پاکستان کی جانب سے سلمان آغا اور محمد وسیم نے 2،2 جبکہ محمد نواز اور اسامہ میر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئےمقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز بنالیے، قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 181 رنز کا ہدف دیدیا۔ ابتداء میں پاکستان کے بلے بازوں کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ اوپنر شان مسعود صفر جبکہ کپتان بابراعظم 4 رنزبناکر پویلین لوٹ گئے، 21 کے مجموعی اسکور پر دو وکٹیں گرنے کے بعد فخز زمان اور محمد رضوان نے 153 رنز کی پارنٹرشپ قائم کی تاہم رضوان 77 رنز بناکر وکٹ گنوا بیٹھے، فخرزمان 101 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے جبکہ حارث سہیل بھی 22 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔