پاکستان

روڈاانڈسٹریل زون میں ترقیاتی کام کا آغاز ہوگیا

ریور راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت روڈا انڈسٹریل زون میں ترقیاتی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چار سو کے قریب انڈسٹری کے لئے کنکریٹ پیومنٹ، سڑکیں اور سٹیٹ آف دی آرٹ سیوریج کی تنصیب کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ اسکے علاوہ انڈسٹریل زون میں 2 کلو میٹر طویل شاہراہ پر بھی کام کا آغاز کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کنکریٹ سڑک کی تعمیر اور سیوریج سسٹم کی تنصیب سے گاڑیوں کی آمد و رفت اور فضلہ ٹھکانے لگانے میں مدد ملے گی۔ اس منصوبے کی تکمیل کے دوران گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہونے سے روکنے کے  ڈرائیورژن پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ یہ ترقیاتی کام سڑک کے آخر سے شروع کیا گیا ہے تاکہ گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر نہ ہو۔

اس کے علاوہ پونے دو کلومیٹر طویل سیوریج لائن بھی بچائی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیوریج کے اختتام پر ڈسپوزل سٹیشن بنایا جائے گا جو ٹریٹمنٹ پلانٹ سے منسلک ہو گا تاکہ انڈسٹری سے نکلنے والے سیوریج کی ٹریٹمینٹ کر کے دریائے راوی میں پھینکا جائے۔ حکام کا کہنا ہے کیا کنکریٹ سڑک کا کام مکمل ہو جانے کے بعد سٹریٹ لائٹس بھی نصب کی جائیں گی۔

Share this:

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button