مریم نواز کا 22 جنوری کو آمد متوقع
پی ایم ایل این کی کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا 22 جنوری کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز شریف کی وطن واپسی کا فیصلہ پارٹی کی سینئر قیادت نے کیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے مریم نواز کو پارٹی کو متحرک کرنے سے متعلق اہم ٹاسک دے دیئے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مریم نواز شریف پنجاب میں دورے اور سینئر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گی۔ سپریم کورٹ بار کے سابق صدر لطیف آفریدی کو خاندانی دشمنی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا ہے۔
لطیف آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ پشاور ہائیکورٹ کے بار میں پیش آیا جہاں بار کے احاطے میں ان پر فائرنگ کی گئی جس میں سینئر وکیل لطیف آفریدی شدید زخمی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال انتظامیہ نے لطیف آفریدی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔پولیس کے مطابق عبدالطیف آفریدی کو 6 گولیاں لگیں اور ان پر فائرنگ کرنے والے شخص کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ معروف قانون دان لطیف آفریدی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے تھے۔