کھیل و کھلاڑی

ون ڈے سیریز ختم ہونے پر نیوزی لینڈ کے چار کھلاڑی واپس روانہ

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز اختتام پذیر ہونے پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے چار کھلاڑی وطن واپس لوٹ گئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے نیشنل اسٹیڈیم سے ہوٹل پہنچنے پر چار کھلاڑیوں کی واپسی طے تھی۔ ون ڈے اسکواڈ کے کھلاڑی ولیمسن، ساوتھی، سٹیڈ اور جورگینسن رات گئے پولیس کے مخصوص پروٹوکول اور سخت سکیورٹی میں کراچی ائیر پورٹ کے جناح ٹرمینل پہنچے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امارات ائیر لائن کی پرواز پی کے 607 سے دبئی روانہ ہوئے جہاں سے وہ متبادل پرواز سے اپنے وطن جائیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم جمعے کو پاکستان سے تیسرا ون ڈے جیتنے کے بعد سیریز کی فاتح قرار پائی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button