بین الاقوامی

ریاستی دہشت گردی:بھارتی فوج نے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

بھارتی فوج  نے اپنی ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔

کشمیری میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع بڈگام میں سرچ آپریشن کے دوران قابض بھارتی فوج نے ایک گاڑی کو علاقے میں داخل ہونے سے روکا اور چیکنگ کے بہانے نوجوانوں کو نیچے اتار لیا۔

رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ نوجوانوں نے کوئی غیر قانونی حرکت نہیں کی اور گاڑی چیک کرنے کی اجازت بھی دیدی لیکن اس کے باوجود جارحیت پسند بھارتی فوج نے نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے روایتی ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے نوجوانوں کو عسکریت پسند ثابت کرنے کی کوشش کی اور ماورائے عدالت قتل کو مقابلہ ظاہر کرنے کی ناکام کوشش کی،نوجوانوں کی لاشوں کو لواحقین کے حوالے کرنے کے بجائے پولیس کو دیدیا گیا۔ اہل خانہ اپنے پیاروں کی لاشوں کے حصول کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ دسمبر میں بھی قابض بھارتی فوج نے 7 کشمیری نوجوانوں کو دوران حراست تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا تھا۔

Share this:

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button