پاکستان
زرداری، شہباز نے پی ڈی ایم میں شرکت کی دعوت دی تھی
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور سابق صدر آصف زرداری نے مجھے پی ڈی ایم میں شرکت کی دعوت دی تھی جس سے انکار کر دیا تھا۔
باجوڑ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنے، وہ سیاست اور ہم اسلامی نظام کے لیے کام کر رہے ہیں، زرداری، عمران، شریف برادران، اسحاق ڈار اور شاہ محمود قریشی نے ملک کو مقروض کیا۔
سراج الحق کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آئے تو اثاثے ضبط کر کے ملکی قرضوں کا خاتمہ کریں گے، جماعت اسلامی ملک میں وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کرے گی، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی پارٹیوں کو عوام کی فکر نہیں وہ اقتدار کی فکر میں ہیں، واحد جماعت اسلامی ہے جس کو عوام کی فکر ہے۔