2023 میں کونسے بالی ووڈ سٹارز شادی والے ہیں؟
فلمی ستاروں کی شادیاں مداحوں کے لیے ہمیشہ دلچسپی کا باعث رہی ہیں، 2023 میں بھی متعدد فلمی شخصیات شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہیں، جن میں بالی ووڈ سٹار سنیل شیٹھی کی بیٹی عطیہ شیٹی بھی شامل ہے۔ 21 تا 23 جنوری کے درمیان انڈین کرکٹر کے ایل راہُل اور سنیل شیٹی کی بیٹی عطیہ شیٹی شادی کرنے والے ہیں، سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی 2021 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔
میڈیا کے مطابق دونوں فلمی ستارے فروری کے پہلے ہفتے میں راجستھان میں شادی کرنے والے ہیں۔ سدھارتھ اور کیارا کی شادی کی ایک تقریب نئی دہلی جبکہ ایک ممبئی میں بھی ہوگی۔ اسی طرح ملائکہ اروڑا اور ارجن کپور بھی کئی برسوں سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ دونوں سپرسٹارز کی شادی ہونے کی سال 2022 میں اُمید کی جا رہی تھی تاہم اب ان کے مداح رواں سال ان دونوں کو شادی کرتا دیکھ سکیں گے۔
اسی طرح بھارتی فلم سٹارز جیکی بھگنانی اور راکل پریت سنگھ نے 2022 کے آغاز میں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے کی تصدیق کی تھی جس کے بعد یہ جوڑا اکثر اکٹھے نظر آتا ہے۔ گذشتہ سال جب دونوں سے 2023 میں شادی کا پوچھا گیا تو راکل پریت سنگھ نے مذاق میں کہا تھا کہ یہ۔سب بکواس‘ ہے۔ تاہم رواں سال یہ دونوں بھی شادی کا لڈو کھا سکتے ہیں۔
تیجران کے نام سے مشہور اداکار تیجسوی پرکاش اور کرن کندرا انڈین ٹی وی انڈسٹری کا مشہور جوڑا ہے، اب خبریں آ رہی ہیں کہ یہ دونوں بھی۔سال 2023 میں زندگی کا اہم فیصلہ کرنے والے ہیں، تیجسوی اور کرن بگ باس کے سیزن 15 سے ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ اداکار ودیوت جاموال اور فیشن ڈیزائنر نندیتا ماہتانی نے 2021 میں منگنی کی تھی جس کے بعد 2023 میں ان کی شادی کی امید کی جا رہی ہے، تاہم دونوں کی جانب سے ابھی تک تصدیق سامنے نہیں آئی۔