صحت و سائنس

الزائیمر اور ڈیمنشیا کی شناخت کرنے والا بلڈ ٹیسٹ متعارف

جنوبی افریقہ میں الزائیمر اور ڈیمنشیا کی شناخت کرنے والے بلڈ ٹیسٹ کو متعارف کروا دیا گیا ہے اس سے قبل متعارف کروائے ٹیسٹ میں کچھ خامیاں سامنے آئی تھیں۔

روایتی طور پر الزائیمر کی شناخت کے لیے دماغی عکس نگاری، خلوی تجزیئے اور دیگر طریقے آزمائے جاتے ہیں۔ ان میں لمبر پنکچر بھی شامل ہے جس میں کمرکےنچلے حصے میں نلکی ڈال کر دماغ سے آنے والا سیربرواسپائنل مائع لے کر اس کا تجزیہ کیا جاسکتا ہے۔ پھر ان میں ٹاؤ پروٹین اور امولوئڈ کا پتا لگایا جاتا ہے۔ یہ عمل بہت مہنگا اور تکلیف دہ ہوتا ہے۔

اسی تناظر میں امریکا، اٹلی، سویڈین اور برطانوی ماہرین نے اینٹی باڈی پر مبنی ایک خون کا ٹیسٹ وضع کیا ہے۔ جب اسے 600 مریضوں پر آزمایا گیا تو بہت حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ یہ تحقیق برین نامی جرنل میں شائع ہوئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button