پاکستان

ایرانی سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ میں 4 سپاہی شہید

بلوچستان کے ضلع پنجگوڑ میں پاک ایران سرحد پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ میں پاک فوج کے 4 سپاہی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنگوڑ میں پاک ایران سرحد کے علاقے چکاب سیکٹر میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 سپاہی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ سرحد پر پیٹرولنگ کرنے والے فوجی دستے پر حملہ کرنے کے لیے دہشت گردوں نے ایرانی سرزمین استعمال کی، تاہم ایران کو اپنی طرف سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا کہا گیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں مسلسل سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے ہوتے رہے ہیں، گزشتہ برس 25 دسمبر کو بلوچستان میں ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سپاہی شہید ہو گیا تھاآئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ سمبازا میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شروع کیا گیا آپریشن گزشتہ 96 گھنٹوں سے جاری تھا۔

اس سے قبل 26 نومبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے کوہلو میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرکے 9 دہشت گردوں کو ہلاک اور دیگر 3 کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا تھا۔آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں کوہلو کے علاقے سیاہ کوہ میں بی ایل اے (ایچ) کے دہشت گردوں کے خلاف خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔

علاوہ ازیں نومبر 2022 میں بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button