پاکستان
جماعتِ اسلامی کی دھاندلی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
الیکشن کمیشن نے جماعتِ اسلامی کی کراچی میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان جماعتِ اسلامی کی درخواست پر 23 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا، جماعتِ اسلامی نے کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دھاندلی اور غلط گنتی کی شکایات کی ہیں۔
جماعتِ اسلامی نے الیکشن کمیشن سے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسران کے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔