صحت و سائنس
ملک میں کرونا کے نئے وائرس ایکس بی بی 1.5 کی تصدیق ہوگئی
ملک میں کرونا کے نئے وائرس ایکس بی بی 1.5 کی تصدیق ہوگئی ہے۔
قومی ادارہ صحت کے ذرائع کے مطابق پاکستان میں کرونا کے ذیلی ویرینٹ ایکس بی بی 1.5 کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ذرائع قومی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ ایکس بی بی 1.5 اصل میں ایکس بی بی 1 کی ذیلی قسم ہے، اور اومی کرون کے مختلف ویری انٹس آتے رہیں گے۔
این آئی ایچ پاکستان کی 90 فیصد آبادی ویکسین شدہ ہے، ویکسین کی وجہ سے لوگوں کی قوت مدافعت بہترہے، اس لئے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر 10 سے 20 کیسز ہی رپورٹ ہو رہے ہیں۔